Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ،کم جونگ ملاقات کے نتیجے پر سیول کو مایوسی

سیول ...جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے امر یکہ اور شمالی کوریا کے رہنماوں کی ملاقات کے نتیجے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔صدارتی دفتر کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ بات افسوسناک ہے کہ صدر ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ  کے درمیان ملاقات کسی مکمل معاہدے تک نہیں پہنچی تاہم ان مذاکرات میں ’با معنی پیشرفت‘ ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربر ہ کم جونگ ا ن کے درمیان ہنوئی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ کی توقع تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان چاہتے ہیں کہ جوہری پروگرام کے خاتمے کے بدلے شمالی کوریا پر عائد تمام پابندیاں ختم کی جائیں۔وائٹ ہاو¿س کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماوں کی ٹیمیں مستقبل میں اس معاملے پر بات چیت جاری رکھیں گی۔
 

شیئر: