Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوٹی ٹپس

٭ چہرے کے داغ دھبے اور ایکنی کے نشان صاف کرنے کے لئے رات کو سوتے وقت ان داغ پر وٹامن ای کا آئل لگائیں اور صبح کسی اچھے فیس واش سے منہ دھو لیں ۔
٭ کوکونٹ ملک میں بادام کاپاﺅڈر ملا کر لگانے سے چہرے کی رنگت نکھر جاتی ہے۔
٭ چہرے کی چھائیاں دورکرنے کے لیے باقاعدگی سے آلو کا جوس لگائیں۔پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں ۔
٭ چکنی جلد والی خواتین چہرے کی جلد کو صاف ستھرا اور چکنائی سے پاک رکھنے کے لیے کھیرے ، پودینے ،کارن فلور اور چند قطرے لیموں کا رس ملا کر ماسک تیار کر لیں . اس ماسک کے روزانہ استعمال سے چہرے پر نکلنے والے بلیک اور وائٹ ہیڈز بھی ختم ہو جائیں گے۔ 
٭چہرے پر چمک لانے کیلئے دودھ میں بادام پیس کر ، گرائنڈ کر کے چہرے پر ملیں ۔
٭ چنے کی دال کو پیس کر اس میں ایک چٹکی ہلدی ملا کر دودھ اور لیموں کا رس شامل کرلیں . پھر دو چمچ ناریل کا تیل ملاکر چہرے پر لگالیں . آدھے گھنٹے بعد ہلکے ہاتھ سے مساج کر لیں اور چہرہ دھولیں ۔ اس سے آپ کی جلدچمکدار ہوجائے گی ۔
 

شیئر: