Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ : بیوی کو زدوکوب کرنے والے کیخلاف عدالتی کارروائی

ریاض۔۔۔ باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ پبلک پراسیکیوشن نے مکہ مکرمہ میں بیوی کو زدوکوب کرنے والے کیخلاف عدالتی کارروائی شروع کردی۔ سوشل میڈیا پر بیوی کیخلاف تشدد پر مشتمل وڈیو کلپ وائرل ہوگیا تھا۔ مقامی شہریوں نے اس پر شدید ناگواری کا اظہار کیا تھا۔ پبلک پراسیکیوشن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بیوی کو زدوکوب کرنے اور پھر وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے والے کیخلاف فوجداری مقدمہ قائم کردیا گیا۔ شوہر پر کئی دفعات عائد کی گئی ہیں۔ اس پر بیوی کو مارنے ، اسے قید کرنے اور پبلک مقام پر رسوا کرنے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔ شوہر نے جتنی بھی حرکتیں کی ہیں وہ شرعاً حرام اور قانوناً جرم ہیں۔ 
 

شیئر: