Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق نے 2ایرانی بینکوں پر پابندیاں لگادیں

ریاض ۔۔۔ عراق کے سینٹرل بینک نے اپنے یہاں 2ایرانی بینکوں ملی ایران اور بارسیان کو اپنی سرپرستی میں لے لیا۔ مرکزی بینک کے 2عہدیداروں کو مذکورہ دونوں بینکوں کے انتظامات اپنے ہاتھ میں لینے کی ہدایت دیدی۔یہ فیصلہ ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ عراق کے تناظر میں کیا گیا ۔ بعض ذرائع نے اس اقدام کو بے معنی بتاتے ہوئے کہا کہ عراق اور ایران کے درمیان معاہدے کے باوجود اسکی اطلاع مقامی اخبارات میں شائع نہیں کی گئی۔ مذکورہ دونوں بینک 10برس سے زیادہ عرصے سے عراق کے مختلف شہروں میں کام کررہے ہیں۔
 

شیئر: