Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اسنوکر چیمپیئن شپ کا انعقاد

کراچی: پاکستان کی قومی اسنوکرچیمپیئن شپ کا آغاز کراچی جیم خانہ میں ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے56کھلاڑی شرکت کریں گے۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور مقامی کمپنی کے تعاون سے ہونے والی چیمپیئن شپ میں محمد آصف اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ ایونٹ میں 2 وائلڈ کارڈ انٹریز بھی شامل ہیں۔ اس چیمپیئن شپ کا فاتح کھلاڑی رواں برس ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرے گا تاہم اس کی ایشین چیمپیئن شپ میں شرکت کا انحصار فنڈز کی دستیابی پر ہوگا۔ چیمپیئن شپ کے منتظمین میں شامل طاہراحمد کا کہنا تھاکہ یہ ہمارے لئے بڑا اعزاز ہے کہ مسلسل گیارہ سال سے یہ ایونٹ منعقد کرا رہے ہیں۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے عہدیدار منور شیخ نے بتایا کہ30 مارچ تک جاری رہنے والی چیمپیئن شپ میں شامل کھلاڑیوں کو8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے2 کھلاڑی پری کوارٹر فائنلز تک رسائی حاصل کریں گے۔ کوالیفائنگ راونڈ بیسٹ آف سیون، پری کوارٹر فائنلز اور کوارٹر فائنلز بیسٹ آف نائن، سیمی فائنلز بیسٹ آف الیون جبکہ فائنل بیسٹ آف15 فریمز پر مشتمل ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کیلئے 2 لاکھ اور 72 ہزار روپے کی انعامی  رقم مختص کی گئی ہے۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: