Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمباکو بنانے والے گرفتار

تبوک ۔۔۔ تبوک میونسپلٹی نے 2گھروں پر چھاپہ مار کر تمباکو تیار کرنے والے غیر ملکی کارکنان کو گرفتار کرلیا اور 500کلو گرام تمباکو ضبط کرلیا۔ عاجل نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ تمباکو سازی میں استعمال ہونے والی اشیاء بھی ضبط کرلی گئیں۔ غیرملکی کارکنان کو گرفتارکرکے متعلقہ اداروں کی تحویل میں دیدیا گیا۔ وزارت بلدیات و دیہی امور نے ٹویٹر کے اپنے اکائونٹ پر اسکی وڈیو بھی جاری کردی۔ کارروائی ایک سعودی شہری کی رپورٹ پر کی گئی۔ دوسری جانب مغربی دمام کی بلدیہ نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے ایک مکان پر چھاپہ مارا جسے کھانے پینے کی اشیاء کے گودام اور غیر ملکی ملازمین کی رہائش میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ مکان سے 29ٹن بچوں کا دودھ، گوشت اور زائدالمیعاد کھانے پینے کی اشیاء برآمد ہوئیں۔
 

شیئر: