Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناخنوں کی حفاظت اور خوبصورتی کیسے ممکن بنائیں ؟‎

ناخنوں کی دیکھ بھال ہاتھوں  اور پیروں کی حفاظت کا ایک اہم حصہ ہے .  ناخن آپ کی صحت کی نشاندہی کرتے ہیں .  ناخنوں کی حالت سے  آئرن ، آکسیجن ، پروٹین ، وٹامن اور منرلز کی کمی کااندازہ ہوتاہے .  کیلشیم ، جیلاٹن ، وٹامن سی ، وٹامن ڈی ، وٹامن بی کمپلیکس اور فولک ایسڈ  ناخنوں کی صحت اور مضبوطی کے لیے ضروری ہیں . 
ٹوٹے ہوئے ، پیلے ناخن شرمندگی کا باعث بنتے ہیں . ناخنوں کو مضبوط اور خوبصورت بنانے کےلیے درج ذیل اقدامات کیے جا سکتے ہیں . 
نیم گرم زیتون کے تیل سے ناخنوں پر ہفتے میں تین مرتبہ مساج کرنے سے ناخن مضبوط ہو جاتے ہیں . 
لیموں کا رس نچوڑ کرچھلکے نہ پھینکیں بلکہ انہیں روزانہ ناخنوں پر  مساج کریں  . یہ ناخنوں کی پیلاہٹ دور کرنے میں مدد دے گا اور انہیں چمکدار اورخوبصورت بنائے گا . 
روزانہ ایک چمچ جیلاٹن کا دو ہفتے تک استعمال  ناخنوں کو مضبوط بناتا ہے . 
ایک چمچ لیموں کے رس میں دو چمچ ووڈکا شامل کر کے کسی بوتل میں محفوظ کرلیں اور روزانہ ناخنوں اور کیوٹیکلز پر  ملیں 
یہ بھی پڑھیں:مرجان رنگ صرف لباس میں نہیں ، ہونٹوں پر بھی

شیئر: