Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد صلاح کے نام پر آبائی علاقے میں سکول

مصر کے پہلے محمد صلاح ملٹری انڈسٹریل سیکنڈری سکول کا افتتاح کردیا گیا۔ فائل فوٹو اے پی
مصر کے گورنریٹ مغربیہ کے شہر بسیون میں محمد صلاح ملٹری انڈسٹریل سیکنڈری سکول کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
 یہ سکول شہر میں اپنی نوعیت کا پہلا اور ملک کے بہترین 27 تکنیکی سکولوں میں شامل ہے۔
 عرب نیوز کے مطابق 27 سالہ مصری لیورپول  فٹب بال سٹار سے منسوب یہ سکول سٹار فٹبالر کے آبائی علاقے میں واقع ہے، جو قاہرہ سے 100 کلومیٹر شمال میں ہے۔
 سکول کی تزئین و آرائش پر 12.3 ملین مصری پونڈ لاگت آئی ہے۔ اسے.447 12 مربع میٹر پر تعمیر کیا گیا ہے اور اس میں 2 ہزار715 طلبہ کی گنجائش ہے۔اوسطاً ایک کلاس میں37 طلبہ ہیں۔
 محمد صلاح نے تزئین و آرائش اور نیا ٹیلنٹ دریافت کرنے کے لیے سکول کے فٹ بال گرانڈ کے لیے مالی اعانت فراہم کی ہے۔
سکول کے ایک استاد محمد حسن کا کہنا ہے کہ ’محمد صلاح مصراور بین الاقوامی فٹ بال کا فخر ہیں۔ مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ 10 سال پہلے صلاح میرا طالب علم تھا۔ اللہ اسے سلامت رکھے‘۔

محمد صلاح نے سکول کے لیے مالی اعانت فراہم کی ہے۔ فائل فوٹو عرب نیوز

 محمد حسن نے مزید کہا کہ ’خدا کا شکر ہے کہ مصر ی عوام کے پاس دنیا میں ایک سفیر ہے‘۔
 یاد رہے کہ سابق مصری گورنر نے سیکنڈری سکول محمد صلاح سے منسوب کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب سٹار فٹبالر نے واحد گول کرکے مصر کو 2018 کے ورلڈ کپ میں بھیجا تھا۔
 محمد صلاح کے آبائی علاقے کے میئر کا کہنا ہے کہ علاقے کے لوگ سکول کی تعمیر پر خوش ہیں۔ سکول کی نگرانی وزارت تعلیم اور گورنریٹ غربیہ کررہی ہے۔والدین اپنے بچوں کو محمد صلاح سے منسوب سکول میں داخل کروانے کے لیے دوڑ لگا رہے ہیں۔
 گورنریٹ غربیہ میں مقیم 14 سالہ عبد الرحمٰن مرزوک نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہر دن سڑکوں پر گھنٹوں فٹ بال کھیلتا ہوں۔ امید ہے ایک دن محمد صلاح کی طرح بنوں گا ۔یہ میرا خواب ہے۔‘

شیئر: