Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمین سے معاہدے، ڈیجیٹل تصدیق لازمی

ڈیجیٹل تصدیق سے معاہدے میں جعل سازی کا اندیشہ ختم ہو جائے گا.فوٹو ۔ اخبار 24
وزیر محنت و سماجی بہبود آبادی نے کہا ہے کہ نجی شعبے کے ملازمین  کے معاہدوں کو وزارت سے منسلک کرکے ( ورک ایگریمنٹ) ڈیجیٹل  تصدیق کرائی جائے۔
منصوبے کو مراحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔ آئندہ برس 2020 کے اختتام تک تمام معاہدے وزارت محنت سے  جوڑ دیے جائیں۔
عربی روزنامہ عکاظ کے مطابق وزیر محنت کی جانب سے ملازمت کے معاہدوں کی وزارت محنت سے تصدیق کا مقصد فریقین کے حقوق کا تحفظ ہے۔ 

ورک ایگریمنٹ کو وزارت محنت سے منسلک کرنے سے فریقین کے حقوق کا تحفظ ہو گا ۔ فوٹو ۔ الریاض 

معاہدوں کی ڈیجیٹل تصدیق کے حوالے سے وزیر محنت احمد الراجحی نے مزید کہا کہ کارکنوں کے معاہدوں کی ڈیجیٹل تصدیق سے جہاں کام کا معیار بلند ہو گا وہاں آجر اور اجیر دونوں کے حقوق کی حفاظت ہو گی ۔ اس ضمن میں وزارت محنت کی جانب سے خصوصی پروگرام لانچ کیا جائے گا جس کے تحت کارکنوں کے معاہدے ملازمت کی وزارت محنت کی ویب سائٹ سے تصدیق کی جاسکے گی ۔
وزیر محنت کا کہنا تھا کہ " مملکت میں کام کرنے والے اداروں اور کمپنیوں کو مرحلہ وار اس پروگرام میں شامل کیاجائے گا  جس میں کمپنی کا حجم اور اسکے کارکنوںکی تعداد کو دیکھتے ہوئے انہیں ڈیڈ لائن جاری کی جائے گی "۔
دریں اثناء مقامی اخبار کا کہنا ہے کہ وزیر محنت کی جانب سے جاری کیے جانے والے قانون میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے نئے آنے والے کارکن یا نئے بھرتی ہونے والے مقامی افراد کی ملازمت کے معاہدوں کو فوری طور پر وزارت محنت کی ویب سائٹ سے تصدیق کرایا جاسکتا ہے۔ پرانے کارکنوں کے ورک ایگریمنٹ کو وزارت محنت کی ویب سائٹ پر مرحلہ وار تصدیق کرنے کے لیے لائحہ عمل جاری کیاجائے گا ۔
کارکنو ںکے ملازمت کے معاہدوں کی ڈیجیٹل تصدیق سے لیبر کورٹس میں مقدمات کو حل کرنے میں بھی کافی سہولت ہو گی ۔ ڈیجیٹل تصدیق سے معاہدے میں جعل سازی کا اندیشہ ختم ہو جائے گا جس سے فریقین کے حقوق بھی محفوظ ہونگے جبکہ کارکنو ںکو درپیش شکایات کا بھی جلد ازالہ ممکن ہو سکے گا ۔ 

لیبر لاء کے تحت معاہدہ ملازمت انتہائی اہم ہو تا ہے ۔ فوٹو ۔ عکاظ 

واضح رہے مملکت میں لیبر لاء کے تحت ورک ایگریمنٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ بعض ادارے یا کمپنیاں اپنے کارکنوں کو ابتدائی معاہدہ دیتی ہیں بعد میں اس کی تجدید نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے اختلاف ہونے کی صورت میں  عدالت میں پرانا معاہدہ ہی پیش کر دیاجاتا ہے جس سے کارکنوں کوکافی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: