Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: قومی دن پر پانچ عالمی ریکارڈزکیا ہیں؟

۔تمام ریکارڈز کا تعلق ’روا داری‘ کے موضوع سے ہے۔ فوٹو: امارات الیوم
متحدہ عرب امارات کے اداروں نے 48 ویں قومی دن کے موقع پر پانچ نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔تمام ریکارڈز کا تعلق ’روا داری‘ کے موضوع سے ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پانچوں ریکارڈ شامل کرلیے گئے۔
 ایک طیارے پر 125ملکوں کے 541 مسافر
امارات ککا طیارہ اے 380 تاریخی پرواز کے بعد دبئی کے انٹرنیشنل رن وے پر لینڈ کر گیا۔ طیارہ ڈیڑھ گھنٹے تک امارات کی فضاﺅں میں خصوصی پرواز کرتا رہا۔ اس کا اہتمام امارات کے 48 ویں قومی دن کی مناسبت اور ’رواداری‘ کے سال کے حوالے سے کیاگیا ہے۔ ی اس پرو از کے ذریعے اتحاد و اتفاق کے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔
 اس پرواز پر معاشرے کے مختلف طبقات کے نمائندہ افراد موجود تھے۔125ممالک کے 541سے زیادہ افراد نے سفر کیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پانچوں ریکارڈ شامل کرلیے گئے۔ فوٹو: امارات الیوم

 خلائی میزائل کی سب سے بڑی تصویر
سپیس ایجوکیشن گروپ نے خلائی میزائل کی سب سے بڑی تصویر بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ تصویر انسانی ہاتھوں کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے پہلے خلا نورد کے عالمی خلائی سٹیشن جانے کی خوشی میں یہ تاریخی ریکارڈ بنایا گیا ہے۔
 طیارے سے چھلانگ لگاتے ہوئے سب سے بڑا پرچم لہرایا گیا
اسکائی ڈائیور دبئی نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کیا ۔طیارے سے چھلانگ لگا کر سب سے بڑا پرچم فضا میں لہرایا گیا۔ پرچم کا حجم 144.28مربع میٹر تھا۔ دبئی کی فضا میں اسے کھولنے میں 38سیکنڈ لگے۔یہ پروگرام بھی امارات کے قومی دن کی مناسبت سے کیا گیا ۔

4500 مربع میٹر کے رقبے پر پانچ ٹن پھولوں سے شاندار قالین تیا رکیا گیا۔ فوٹو: امارات الیوم

 قومی ترانے کا سب سے بڑا پروگرام 
امارات کے قومی ادارے نے قومی ترانے کا پروگرام کیا۔ امارات کے مختلف علاقوںسے 120ممالک کے 324 افراد نے کورس کی شکل میں قومی ترانہ پڑھا۔مختلف ممالک کے لوگوں نے اتنی بڑی تعداد میں اب تک کسی بھی ملک میں قومی ترانہ نہیں پڑھا گیا۔ گزشتہ ریکارڈ 117 ممالک کے باشندوں کا تھا ۔
پھولوں کا سب سے بڑا قالین
امارات کی وزارت روا داری نے یسٹگل سٹی دبئی کے علاقے میں مقامی اور وفاقی اداروں کے تعاون سے پھولوں کا سب سے بڑا قالین تیار کرنے کا پروگرام جاری کیا۔ جامعات کے طلبہ، خواتین ، بچے، بوڑھے، مزدور ، ملازم اور خواتین نے اس میں شرکت کی۔ قالین تیار کرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار تھی۔ 4500 مربع میٹر کے رقبے پر پانچ ٹن پھولوں سے شاندار قالین تیا رکیا گیا۔

شیئر: