Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 تین ماہ میں چھ لاکھ سے زائد ورک ویزے

جاری کردہ ویزوں میں 57.5 فیصد نجی اداروں کے لیے تھے۔ فوٹو: ٹوئٹر
سعودی عرب نے 2019 کی تیسری سہ ماہی کے دوران چھ لاکھچھ  ہزار ورک ویزے جاری کیے ہیں۔ پہلی سہ ماہی میں پانچ  لاکھ 52 ہزار 400 ورک ویزے جاری کیے گئے تھے۔
المدینہ اخبار کے مطابق تیسری سہ ماہی میں مرد ملازمین کے لیے 498 ہزار ویزے جاری کیے گئے۔ یہ کل ویزوں کا 82.1 فیصد تھے۔ 
 خواتین کے لیے ایک لاکھ نو ہزار ویزے جاری کیے گئے جو17.9 فیصد تھے۔

پہلی سہ ماہی میں 5 لاکھ52 ہزار 400 ورک ویزے جاری کیے گئے تھے۔فوٹو: ٹوئٹر

 رپورٹ کے مطابق جاری کردہ ویزوں میں57.5 فیصد نجی اداروں کے لیے تھے۔ ان کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 900 تھی جبکہ افراد کے لیے 39.7 فیصد ویزے جاری ہوئے۔ 
سرکاری اداروں کے لیے 2.8 فیصد ویزے جاری کیے گئے۔
 سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2019 میں بے روزگاری کی شرح 12فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 2018 میں 12.9 فیصد تھی۔

محکمہ شماریات کے مطابق سعودی کارکنان کی تعداد 3.1 ملین ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر

 محکمہ شماریات کے مطابق غیرملکی کارکنان کی مجموعی تعداد 9.83 ملین ہے۔ یہ سعودی عرب کے کل ملازمین کا 76 فیصد ہیں۔ سعودی کارکنان کی تعداد 3.1 ملین ہے اور یہ کل کارکنان کا 24 فیصد ہیں۔
سعودی شہریوں میں 2019 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر بے روزگاری کی شرح گھٹ کر 12فیصد رہ گئی جو کہ دوسری سہ ماہی کے آخر میں 12.3 فیصد تھی۔
 سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران افرادی قوت کے جائزے سے پتہ چلا ہے کہ سعودی نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح پانچ تا آٹھ  فیصد ہے۔ خواتین میں بے روزگاری کی شرح 30.8 فیصد ہے۔

شیئر: