Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 محایل عسیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

ریکٹر سکیل پرزلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی ہے فوٹو:سبق
سعودی عرب کے جنوبی ریجن عسیر کی کمشنری محایل کے قریب زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محایل سے 65 کلومیٹر جنوب مغرب میں بحیرہ احمر کے ساحل سے 20 کلومیٹر سمندر میں 15کلومیٹر نیچے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جیولوجیکل سروے بورڈ نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 1.49منٹ پر ریکٹر سکیل پرزلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.4 ریکارڈ کی ہے۔
جیولیوجیکل سروے بورڈ کے ترجمان طارق اباالخلیل نے بتایا ہے کہ اتوار کو علی الصباح آنے والے جھٹکوں سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلے کی وجہ سے آنے والے جھٹکوں کی شدت اس قدت کم تھی کہ شہریوں نے یہ جھٹکے محسوس نہیں کیے۔
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: