Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکم جنوری سے میڈیکل انشورنس کارڈ کی جگہ اقامہ

 مقامی شہریوں سے ان کا قومی شناختی کارڈ طلب کیا جائے گا۔ فوٹو: ٹوئٹر
سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل کے مطابق یکم جنوری 2020 سے میڈیکل انشورنس کارڈ کے بجائے شناختی کارڈ (اقامہ) انشورنس سروس حاصل کرنے کے لیے مؤثر ہو گا۔
مقامی شہریوں سے ان کا قومی شناختی کارڈ طلب کیا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق ہیلتھ انشورنس کونسل کے سیکریٹری جنرل شباب الغامدی نے بتایا ’یکم جنوری 2020 سے ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز علاج اور طبی معائنے کے لیے جانے والو ں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ دکھانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔‘

ہیلتھ انشورنس کونسل نے ’سھلناھا علیک‘ کے نام سے نئی سہولت کا آغاز کیا ہے۔ فوٹو:ٹوئٹر

’سعودی شہری قومی شناختی کارڈ اور مقیم غیر ملکی اپنے اقامے کی بنیاد پر میڈیکل انشورنس سہولت حاصل کرسکیں گے۔ شناخت کا واحد ذریعہ اقامہ یا قومی شناختی کارڈ ہوگا۔‘
الغامدی نے مزید کہا ’ہیلتھ انشورنس کونسل نے ’سھلناھا علیک‘ کے نام سے نئی سہولت کا آغاز کیا ہے۔ اس کے معنی ہیں ’ہم نے سروس آپ کے لیے آسان کردی۔‘
’اس مہم کے تحت انگریز، عربی، اردو، فلپائنی ، ہندی اور بنگالی چھ زبانوں میں سوشل میڈیا پر دو ماہ تک آگہی پیغامات بھیجے جائیں گے۔ ذرائع ابلاغ، ریڈیو، ٹی وی اور اخبارات سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔‘
 

شیئر: