Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

 کوئٹہ ... بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منگل اور بدھ کی درمیاندی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پسنی کے جنوب مغرب میں تھا۔ اس کی گہرائی 25.9 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے رات 3 بجکر 4 منٹ پر ساحلی علاقوںگوادر، مکران اور پسنی میں محسوس کئے گئے۔ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسلم ترین کے مطابق زلزلے کی شدت 6.6 تھی۔ زلزلے کے باعث ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا ،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
 
 

 

شیئر: