Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوناکشی کو کیوں نہیں پتا کہ 'آج کون سا دن ہے؟'

سوناکشی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ دلچسپ کیپشن لکھا ہے (فوٹو:سوشل میڈیا)
انڈیا میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں تک محدود بالی وڈ فنکاروں نے یوں تو خود کو مختلف سرگرمیوں میں مصروف رکھا ہوا ہے مگر اس کے باوجود قرنطینہ کی زندگی نے انہیں بھی کافی پریشان کیا ہے۔ 
کب اور کس دن شوٹنگ کے لیے نکلنا ہے، کس دن کسی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرنی ہے؟ پہلے تو یہ سارا شیڈول انہوں نے پلان کر کے رکھا ہوتا تھا مگر اب جب سے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں کام بند ہوا ہے تو ان فلمی ستاروں کے شب و روز بھی ایک ہی طرح سے گزر رہے ہیں۔
بالی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا تو قرنطینہ کی زندگی میں رہتے ہوئے یہ بھی بھول گئی ہیں کہ آج کون سا دن ہے۔
سوناکشی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہمیشہ کی طرح فریش اور گلیمرس نظر آرہی ہیں مگر خاص بات یہ کہ انہوں نے اس تصویر کے ساتھ جو کیپشن لکھا ہے اس نے لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے۔
سوناکشی نے کیپشن کے ساتھ SundaySelfie# کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا اور اس کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ 'کیونکہ مجھے نہیں پتا کہ آج کون سا دن ہے۔'

سوناکشی کے مداحوں کی طرف سے اس پوسٹ پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ہیسینبرگ کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ 'دن جو بھی ہو، آپ کی خوبصورتی کم نہیں ہوگی۔'

آکاش نامی صارف نے سوناکشی کو آسان حل بتاتے ہوئے کہا کہ 'تاریخ آپ کے فون کی لاک سکرین پر آتی ہے۔'

سیلیب ہیڈلائنز کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ 'دراصل آپ کو معلوم ہے کہ آج کون سا دن ہے اسی لیے تو آپ نے اتنی وضاحت دی ہے۔'

ایک اور صارف نیکول تاندیل نے تو دبنگ گرل سے روزانہ سیلفی اپ لوڈ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہر دن ہی اتوار ہے، آپ کو روزانہ سنڈے سیلفی اپ لوڈ کرنی چاہیے۔'

شیئر: