Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کے 4 وکٹوں پر 332 رنز

انگلینڈ کو 12 کے مجموعی سکور پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ساؤتھمپٹن میں جاری ہے جبکہ پہلے دن کا کھیل مکمل ہو چکا ہے ۔
انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر مجموعی طور پر 329 رنز بنا لیے ہیں اور کل صبح دوبارہ کھیل کا آغاز ہو گا۔
 ریک کرالے اور جوز بٹلر کریز پر موجود ہوں گے۔جوز بٹلر کے انٹرنیشنل کرکٹ میں87 رنز اب تک کا سب سے زیادہ سکور ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو پہلی دو وکٹیں جلدی گرنے کے بعد  ٹیم محتاط انداز میں بیٹنگ کرتی دکھائی دی۔
انگلینڈ کو 12 کے مجموعی سکور پر پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر شان مسعود نے رائے برنز کا کیچ لیا۔
اس کے بعد دوسرے اوپنر ڈوم سیبلی کو یاسر شاہ نے 22 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ کپتان جو روٹ نے ٹیم کے مجموعی سکور میں 29 رنز کا اضافہ کیا، نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان نے ان کیچ لیا۔ اولی پوپ صرف تین رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
زیک کرالے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی جس میں 11 چوکے بھی شامل ہیں۔ وہ اس وقت 171 رنز پر کھیل رہے ہیں  جبکہ دوسرے اینڈ پر جوز بٹلر ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں جو 87 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے پاکستان کے خلاف ساؤتھمپٹن میں تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 
ساؤتھمپٹن میں مطلع ابرآلود ہے اور صبح سے وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی ہے۔ 
تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان نے اپنی وہی ٹیم برقرار رکھی ہے جس نے دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ اس میچ کو جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ ٹیسٹ سیریز کو ڈرا کر سکیں۔
یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا ہو گیا تھا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں