Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'بیروت تم نے ہمارا دل توڑ دیا، گڈ بائے'

نور ارید ان سینکڑوں افراد میں سے ایک ہیں جن کے گھر دھماکوں سے تباہ ہوگئے (فوٹو:انسٹاگرام)
لبنان کی مشہور ماڈل نور اریدا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنا گھر بار چھوڑ کر فرانس منتقل ہو گئی ہیں۔
لبنان کی ماڈل کا یہ فیصلہ چار اگست کو بیروت میں ہونے والے تباہ کن دھماکوں کے بعد سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 190 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔ 
انسٹاگرام پر 72 لاکھ فالورر کھنے والی نور اریدا نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے فرانس منتقل ہونے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

اریدا نے بتایا کہ 'ایک طرف تو میں اس نئی شروعات کے لیے خوش اور شکرگزار ہوں لیکن دوسری طرف میں یہاں اپنی پوری زندگی پیچھے چھوڑ کر جا رہی ہوں اور یہ بات مجھے افسردہ کر رہی ہے۔'
اس سے پہلے بھی انہوں نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ جذباتی انداز میں اپنی چار سالہ بیٹے ایلا کو دیکھ رہی ہیں، اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ' بیروت، تم نے ہمارا دل توڑ دیا، گڈ بائے۔'

نور اریدا ان سینکڑوں افراد میں سے ایک ہیں جن کے گھر بیروت میں ہونے والے دھماکوں سے تباہ ہوگئے۔ 

شیئر: