Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استثنائی پروازوں سے سفر کے لیے ریزرویشن کیسے؟

ریزرویشن کرانے والے کو ضروری دستاویزات پیش کرنا ہوں گی(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے خصوصی پروازوں اور ان سے ریزرویشن کے طریقہ  کار کےحوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق السعودیہ سے استفسار کیا گیا تھا کہ استثنائی پروازوں سے سفر کے لیے ریزرویشن کا طریقہ کار کیا ہوگا؟  
السعودیہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ خروج و عودۃ یا ملازمت یا اقامہ یا وزٹ ویزوں میں سے کوئی ایک ویزا رکھنے والے غیرملکیوں کو جنہیں منگل پندرہ ستمبر 2020 سے سعودی عرب واپسی کی  اجازت دی گئی ہے  وہ پروازوں کی سہولت سے مشروط ہے۔  
جن پروازوں سے سفر کرنے والے کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ جس ملک سے سفر کررہا ہے اس سے اجازت نامہ حاصل کرے اور جس ملک میں جارہا ہے وہاں سے بھی اجازت حاصل کی جائے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ نے یہ بھی کہا کہ استثنائی پروازوں سے ریزرویشن کرانے والے کو ساری کاغذی کارروائی مکمل کرنا ہوگی۔ اسے ضروری دستاویزات پیش کرنا ہوں گی اور مطلوبہ کارروائی نمٹانا ہوگی۔ سفر کرنے والے ملک اور جس ملک کا سفر کررہا ہے ان دونوں سے منظوری حاصل کرنا ہوں گی۔

شیئر: