Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں گاؤں پر کیڑوں کا حملہ، اہل علاقہ پریشان

بلدیہ کی مخصوص ٹیمیں کیڑوں کے خاتمے کےلیے روانہ کردی گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
جازان کے جنوبی قصبے میں ’کیڑوں‘ کے حملے سے علاقے میں رہنے والوں کو شدید دشواری ک اسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اہل علاقہ نے بلدیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں کیڑوں کے حملے سے گاوں کے تمام افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب ریجنل بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ کیڑوں کے حملے کی اطلاع ملتے ہی حشرات سے نمٹنے والے یونٹ کو مطلع کردیا گیا ہے تاکہ کیڑوں کے خاتمے کےلیے فوری کارروائی کی جاسکے۔
ویب نیوز ’سبق ‘ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جازان ریجن کی جنوبی کمشنری ’احد المسارحہ ‘ کے نواحی گاوں میں رہنےوالوں نے عجیب و غریب کیڑوں کے حملے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اتنی بڑی تعداد میں کیڑوں کا حملہ پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے۔

لاکھوں کیڑوں کے حملے سے مکان کا فرش چھپ گیا(فوٹو، ٹوئٹر)

علاقے میں رہنےوالوں نے کیڑوں کے حملے کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عجیب و غریب نوعیت کے کیڑے لاکھوں  کی  تعداد میں ایک جگہ جمع ہیں۔
لاکھوں کیڑوں سے مکان کا فرش مکمل طور پرچھپ گیا تھا جس کی وجہ سے علاقے میں رہنےوالوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
قصبے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ کیونکہ یہ علاقہ زرعی ہے اس لیے اس بات کا امکان ہے کہ زرعی زمین میں پلنے والے کیڑے وہاں سے نکل کر علاقے کے مکانوں پر حملہ آور ہو گئے

شیئر: