Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایوارڈ آف دی ڈیکیڈ‘: مصباح، یاسر شاہ نامزد

یاسر شاہ کو اس دہائی کے ٹیسٹ کرکٹر اور مصباح الحق کو 'آئی سی سی سپرٹ آف کرکٹ' کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ فائل فوٹوز: روئٹرز، اے ایف پی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے عشرے کے دوران بہتری کاکردگی دکھانے والے کرکٹرز کے لیے ’ایوارڈ آف دی ڈیکیڈ 2020‘ کا اعلان کیا ہے جن میں پاکستان کے سابق کپتان اور موجوہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور لیگ سپنر یاسر شاہ بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں عشرے کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں پاکستان سے یاسر شاہ آئی سی سی کی فہرست کا حصہ ہیں جبکہ انگلینڈ سے جیمز اینڈرسن اور جو روٹ، سری لنا کے رنگنا ہیراتھ، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن اور انڈیا کے ویراٹ کوہلی بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب مصباح الحق کو 'آئی سی سی سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ آف کی ڈیکیڈ' کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔
مصباح الحق کے علاوہ اس کیٹیگری میں نامزد ہوئے ہیں انڈین ٹیم کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی، موجودہ کپتان وراٹ کوہلی، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، برینڈن مککلم اور ڈینیل ویٹوری، انگلینڈ کی آنیا شربسول اور کیتھرین برنٹ اور سری لنکا کے مہیلہ جیاوردھنے بھی شامل ہیں۔

شیئر: