Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں بلدیہ کی تفتیشی کارروائیاں

کوروناایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 35 چالان کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
مشرقی ریجن میں کوروناایس اوپیزکے خلاف ورزی پر بلدیہ کی جانب سے 35 چالان کیے گئے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے کورونا کے حوالے سے مقرر کردہ ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے بلدیہ سمیت دیگراداروں کی مشترکہ ٹیم نے گزشتہ 2 دنوں میں ریجن کی مارکیٹوں اور تجارتی اداروں کے 1309 دورے کیے۔
مشترکہ ٹیم میں بلدیہ ، وزارت تجارت ، پولیس، صحت کے اہلکارشامل تھے۔
کوروناایس اوپیز پر عمل نہ کرنے پر مجموعی طور پر 35 خلاف ورزیاں ریکاڈ کی گئی جن میں سے 27 حفظان صحت کے اصول جبکہ 8 چالان مارکیٹوں کی انتظامیہ کے خلاف کاٹے گئے جہاں صارفین کے مابین سماجی فاصلے پر عمل نہیں کیاجارہا تھا۔
دریں اثنا ریجنل بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ علاقے میں جراثیم کش مواد کا سپرے کیا گیا۔
سپرے مہم میں 469 اہلکاروں نے شرکت کی انہوں نے 2 لاکھ 85 ہزار لیٹر مخصوص مواد کا سپرے کیا۔

شیئر: