Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راس الخیمہ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے نئی شرائط

نئی شرائط کا مقصد ڈرائیوروں کی کارکردگی اور صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
راس الخیمہ پولیس نے سیکیورٹی اور ٹریفک کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے بھاری ٹرکوں، بسوں، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے ڈرائیوروں کے امتحانات پاس کرنے کے تمام مراحل، تربیت اور قابلیت کو جانچنے اور ڈرائیور لائسنس کے حصول کے لیے دو نئی شرائط عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے ملک میں سڑکوں پر لوگوں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
راس الخیمہ پولیس کے سینٹرل آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر محمد سعید الحمیدی کے مطابق پہلی شرط یہ عائد کی گئی ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی درخواست دینے والوں کی اہلیت جانچنے کے لیے 15 لازمی تربیتی سیشن ہونے چاہئیں، جس میں بھاری اور ہلکی گاڑیوں سمیت بسوں اور موٹربائیک وغیرہ تمام اقسام کے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

 

 انہوں نے وضاحت کی کہ دوسری شرط نائٹ ٹریننگ کلاس سسٹم کا اطلاق ہے جس میں درخواست دہندگان کو ہلکی گاڑیوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ہے، تاکہ درخواست دہندگان کو تربیت دی جائے کہ وہ رات کے اوقات میں لائٹ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دیں اور ان کو اہل بنائیں کہ وہ امتحان میں کامیاب ہونے سے قبل رات کے دوران گاڑی چلانے کے قابل ہو سکیں۔
ان کہنا تھا کہ اس کا مقصد ڈرائیوروں کی کارکردگی اور صلاحیتوں کو بڑھانا اور ان کو مکمل طور پر اہل بنانا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ یہ اقدام متحدہ عرب امارات کے وژن 2021 کے حصول کی طرف اہم قدم ہے تاکہ ٹریفک کے نظام سے منسلک افراد کی اہلیت کو عالمی معیار کے مطابق کیا جا سکے۔

شیئر: