Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع کمشنری میں بارش کا سلسلہ جاری

بارش اور ژالہ باری سے سردی کی لہر میں اضافے کا امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ینبع کمشنری میں ہفتے کی شام سے بوندا باندی جبکہ کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی بارش کے بعد سردی میں اضافے کا امکان ہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ینبع کمشنری میں ہفتے کی شام سے شروع ہونے والی بارش رات گئے تک جاری رہی جس کی وجہ سے علاقے میں سردی میں اضافہ ہوگیا۔

بارش کے دوران ہائی وے پرسفر کرنے والے خصوصی احتیاط برتیں(فوٹو، ایس پی اے)

محکمہ موسمیات نے قبل ازیں خبردی تھی کہ ینبع کمشنری کے بعض علاقوں میں ہفتے کو ہونے والی بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
اس ضمن میں شہری دفاع کی جانب سے بھی خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شاہراہوں پرسفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
بارش کے دوران ہائی ویزے پر ہونے والی دھند سے حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے اس حوالے سے شاہراہوں پر سفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی مشکل صورتحال میں مبتلا نہ ہوں۔
محکمہ موسمیات کامزید کہنا تھا کہ مشرقی ریجن شمالی حدود کے علاقوں میں بھی تیز بارش کے ساتھ گردوغبار اڑنے کا بھی امکان ہے۔ بارش سے قبل گردوغبار سے حد نگاہ بھی متاثر ہوگی

شیئر: