Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر میں حوثیوں کی بچھائی گئی 4 سرنگیں تباہ کردی گئیں

بارودی سرنگ سے جہاز کا اگلا حصہ متاثر ہوا تھا- (فوٹو عاجل)
عرب اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ الاحمر میں بچھائی گئی مزید 4 بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دیں۔
ویب نیوز ’عاجل‘ نے عرب اتحادی فورس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اتحادی فورسز کی نیول کمان نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بحرالاحمر کے جنوب میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی مزید 4 سمندری بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دیں۔
آبی بارودی سرنگیں ’صدف‘ جو کہ  ایرانی ساختہ ہیں-
واضح رہے دو روز قبل ایک مال بردار جہاز حوثیوں کی بچھائی گئی سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا تھا جس سے جہاز کا اگلا حصہ متاثر ہوا تھا-
اس حوالے سے اتحادی فورسز کے ترجمان بریگیڈئر ترکی المالکی کی جانب سے جاری سابق بیان میں کہا گیا تھا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سمندری گزرگاہوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے سے علاقے میں جہاز رانی کو شدید خطرات لاحق ہونگے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: