Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’السعودیہ کے سستے ٹکٹ کےلیے پہلے ریزرویشن کرائیں‘

 ریزرویشن کےلیے آن لائن بکنگ کی سہولت مہیا ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ جو مسافر سستے ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ پرواز سے کافی پہلے ریزرویشن کروالیں۔ پہلے ریزرویشن کرانے والوں کو سستے ٹکٹ مل سکیں گے۔
عاجل ویب کے مطابق السعودیہ نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر استفسار کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ السعودیہ کی پروازوں سے سستے ٹکٹ کی کوئی سکیم نہیں ہے۔ جو لوگ سستے ٹکٹ  خریدنا چاہتے ہوں وہ پرواز سے کافی پہلے بکنگ کرالیں۔ آن لائن بکنگ کی سہولت مہیا ہے۔
السعودیہ نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے حوالے سے ایس او پیز جاننے کے لیے ویب سائٹ سے رجوع کیا جائے۔

شیئر: