Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پر حوثیوں کے ایک دن میں دو حملے، ڈرون تباہ

ترجمان کا کہنا ہے دھماکہ خیز ڈرون کو یمنی فضائی حدود میں تباہ کردیا گیا(فوٹو سبق)
عرب اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر ڈرون حملے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے جبکہ جازان ریجن میں حوثیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل کے ٹکڑے گرے ہیں۔
’حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کی جانب بھیجے جانے والے دھماکہ خیز ڈرون کو یمنی فضائی حدود میں ہی تباہ کردیا گیا ہے.‘

شہری دفاع کے مخصوص یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔(فوٹو ایس پی اے)

سعودی ٹی وی الاخباریہ کے مطابق یمن میں برسرپیکار عرب اتحادی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ’یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی جانب دھماکہ خیز ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا جسے اتحادی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔‘ 
’اتحادی فورسز کی ایئر کمانڈ اینڈ ڈیفنس سسٹم نے بروقت ڈرون کی نشاندہی کرکے اسے مملکت میں پہنچنے سے قبل ہی گرا دیا۔
  سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے نے  جازان ریجن کے شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد یحیی الغامدی کے حوالے سے بتایا کہ’ یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے داغے جانے والے میزائل کے ٹکرے جازان ریجن میں گرے ہیں‘۔ 

حوثیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل کے ٹکڑے گرے ہیں۔(فوٹو سبق)

ریجنل ترجمان شہری دفاع نے مزید کہا ہے کہ’ شہری دفاع کو اطلاع ملی تھی کہ جازان ریجن کے الحرث کمشنری میں واقع نیشنل گارڈ ہسپتال کے باغ میں عسکری میزائل کا بڑا ٹکرا گرا ہے‘۔ 
 اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے مخصوص یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ فوری طور پرکارروائی کرتے ہوئے میزائل کے ٹکرے وہاں سے اٹھا لیے۔ 
ریجنل ترجمان کےمطابق’ میزائل کے ٹکرے گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاقے کو شہری دفاع کے یونٹس نے اپنی تحویل میں لے کرصفائی کا آغاز کردیا‘۔ 

شیئر: