Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصل قلمی نسخوں کی آن لائن دستیابی کے لیے معاہدہ

اصل نسخے مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب ہوں گے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت ثقافت کی لائبریریز اتھارٹی نے پیر کو مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے اصل قلمی نسخوں کی آن لائن دستیابی کے لیے شاہ عبد العزیز پبلک لائبریری کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ مملکت میں لائبریریوں کے فروغ اور ان کی ترقی کے لیے اتھارٹی کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
اس معاہدے پر ریاض کی کنگ عبد العزیز پبلک لائبریری میں دستخط ہوئے۔ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر عبدالرحمن بن ناصر العاصم اور لائبریری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بندر المبارک نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔
اس سے قبل اتھارٹی نے کنگ فہد نیشنل لائبریری کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے تاکہ مقامی لائبریریوں میں عرب اور اسلامی نسخوں کو محفوظ کیا جا سکے اور انہیں پوری دنیا میں تاریخ و ثقافت کے طالب علموں کے لیے آن لائن دستیاب کیا جائے۔

شیئر: