Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل پائپ لائن کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار کی 40 سال پرانی تصویر

’سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائن مشرق سے شمال کی جانب 1948 میں بچھائی گئی تھی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت نیشنل گارڈ نے تیل پائپ لائن کی نگرانی پر مامور ایک اہلکار کی 40 سال پرانی تصویر شیئر کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’تصویر 1402 ہجری کی ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائن مشرق سے شمال کی جانب 1948 میں بچھائی گئی تھی۔
اسے ثقافت اتھارٹی نے قومی صنعتی ورثے کے طور پر اندراج کروایا ہے، یہ سعودی عرب میں پہلا قومی صنعتی ثقافتی ورثہ ہے۔
 

شیئر: