Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نرم یا سخت، آنکھوں کے لیے کون سے لینز بہتر ہوتے ہیں؟

کچھ لوگ بینائی کی کمزوری کی وجہ سے عینک کا استعمال کرنے کی بجائے  لینز لگانا  پسند کرتے ہیں، اس سے  ان کی نظر میں دھندلاپن دور ہوتا ہے اور بہتر دکھائی دیتا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق  آنکھوں کے لینز دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک قسم نرم لینز کی ہوتی ہے جبکہ دوسرے سخت لینز ہوتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ان میں سےآنکھوں کےلیے بہتر کونسا ہوتا ہے؟
ڈاکٹروں نے  حساس آنکھوں والے افراد کو سخت لینز استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے خاص طور پر ایسے افراد  جن کی آنکھوں میں جلن اور خشکی ہوتی ہے۔نرم لینز کو بار بار تری کی ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ آنکھوں میں مزید خشکی کا سبب بنتےہیں۔
اس کے علاوہ سخت لینز اپنی رنگت کے اعتبار سے بھی نرم لینز سے بہتر ہوتے ہیں۔یہ زیادہ وقت تک قابل استعمال بھی ہوتے ہیں جو کم ازکم دوسال ہوتا ہے۔البتہ ان کا چھوٹا سائز اور آنکھوں سے پھسل جانااور باہر گر جانا عیب کی بات ہوتی ہے۔ اس کے برعکس نرم لینز آنکھوں سے نہیں گرتے۔
آنکھوں کے ڈاکٹرز ہر قسم کے لینز کی حفاظت اور انہیں دیر تک قابل استعمال رکھنے کےلیے درج ذیل تجاویز دیتے ہیں۔
- لینز کو ہاتھ لگانے سے قبل ہاتھوں کو دھوکر خشک کرلیں اس کے بعد لینز کولگائیں۔
- ڈاکٹر کی بتائی ہوئی مدت کے بعد لینز تبدیل کرلیں۔
- آنکھوں کا چیک اپ کرواتے رہیں اگر لینز کی وجہ سے آنکھوں میں کوئی مسئلہ ہوتو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

شیئر: