Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عالمی برادری فلسطینی اتھارٹی کی مدد جاری رکھے‘

 القدس میں صورتحال حد سے زیادہ بگاڑنے پر تشویش ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسند اسرائیلی شہریوں کو اکسانے کے سنگین نتائج سے خبردار  کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ابو الغیط نے عرب لیگ کے جنرل سیکریٹریٹ میں اقوام متحدہ کے ایلچی برائے مشرق وسطی سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ القدس شہر میں صورتحال حد سے زیادہ بگاڑنے پر تشویش ہے۔
انہو ں نے کہا کہ اسرائیل کے انتہا پسندانہ دائیں بازو کے عناصر کا بیانیہ اور اسرائیلی حکام بھی ذمہ دار ہیں جو قدیم شہر میں فلسطینیوں اور مسجد اقصی پر نئی پابندیاں لگا رہے ہیں۔ 
سیکریٹری جنرل نے زور دے کر کہا کہ اس مرحلے میں ضروری ہے کہ عالمی برادری فلسطینی اتھارٹی کی مدد جاری رکھے۔ کورونا وبا کے خطرناک سماجی اور معاشی اثرات کی وجہ سے مدد اور بھی زیادہ ضروری ہوگئی ہے۔ 

شیئر: