Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کا تاریخی علاقہ کھلا میوزیم ہے ، جرمن قونصل

جرمن قونصل کا کہنا تھا کہ علاقہ صدیوں کی تاریخ چھپی ہے(فوٹو،سبق)
 جدہ میں مقیم جرمن قونصل ڈاکٹر ایلتجی نے ’بلد ‘ کے تاریخی علاقے کو ’کھلا تاریخی میوزیم‘ قراردیتے ہوئے اسے آثار قدیمہ کا خرانے سے تعبیرکیا ہے۔
جرمن قونصل کا کہنا ہے کہ جدہ کا یہ علاقہ اپنے اندر برسوں کی تاریخ و ثقافت کو سموئے ہوئے ہے ، انہوں نے اس علاقے کو منفرد شناخت کا حامل مقام قراردیا۔

مہمان قونصل کو علاقے کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا(فوٹو، سبق)

ویب نیوز ’سبق‘ نے جرمن قونصل کے جدہ کے تاریخی علاقے کی سیر کے موقعے پرخاتون سیاحتی گائیڈ ’عبیر جمیل ‘ کی خدمات کوسراہا۔
جرمن مہمان کو جدہ کے قدیم علاقے کے بارے میں تفصیل سے مطلع کیا گیا اس دوران انہیں تاریخی علاقے میں موجود مختلف سڑکوں اور مکانوں کی تاریخ اور انکے مالکان کا تعارف بھی کرایا گیا۔
سیاحتی گائیڈ نے جرمن قونصل کو جدہ کی ’فصیل‘ کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا جبکہ ’بیت الجداوی‘ میوزیم میں رکھی گئی نادرتصاویر اور بورڈ ودیگر قدیم اشیا کی تاریخ کے حوالے سے بتایا

شیئر: