Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان نے سیلاب میں عورت اور بچی کو بچالیا  

گاڑی سیلاب کے دھارے میں پھنس گئی۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب کی المجاردہ کمشنری میں بیس سالہ  نوجوان نے انپی جان خطرے میں ڈال کر  ایک خاتون اور اس کی پانچ سالہ بچی کو طوفانی سیلاب سے بچالیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق خاتون جو خود گاڑی چلا رہی تھی راستہ صاف نظر نہ آنے پر اس کی گاڑی سیلاب کے دھارے میں پھنس گئی۔
 مقامی نوجوان سلطان ذیبان القرنی  نے یہ صورتحال دیکھی تو فورا ہی مدد کے لیے آگے بڑھا اور اس نے سیلاب میں پھنسی ہوئی خاتون اور اس کی بچی کو بحفاظت نکال لیا۔ 
القرنی نے بتایا  صورتحال ایسی تھی کہ شہری دفاع کے اہلکاروں کی مدد کا  انتظار نہیں کیا جاسکتا تھا۔ سیلاب کی شدت بڑھتی جارہی تھی۔ پہلے  پانچ سالہ بچی کو نکالا اور پھر اپنے عزیز محمد عبداللہ القرنی کی مدد سے  خاتون کو سیلاب سے نکالنے میں کامیاب رہا۔
شہری دفاع کے اہلکاروں نے القرنی کا شکریہ ادا کیا اور اس کے بعد سیلاب میں پھنسی گاڑی کو بھی نکالا گیا۔

شیئر: