Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رئیل سٹیٹ سیکٹر کورونا کے اثرات سے باہر نکلنے لگا

دبئی میں موٹر سٹی کے ڈویلپر نے 5.6 ملین درہم خالص منافع کمایا ہے(فوٹو عرب نیوز)
دبئی میں موٹر سٹی کے ڈویلپر نے 2021 کی پہلی سہ ماہی میں 5.6 ملین درہم خالص منافع کمایا ہے جو گذشتہ سال اسی عرصے میں 121.9 ملین درہم کے خالص خسارے سے باہر آئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دبئی لسٹیڈ یونین پراپرٹیز نے گروپ میں اہم آپریشنل سرگرمیوں کو بہتر بنانے پر توجہ دی جس میں بالترتیب 6.4 فیصد اور 14.2 فیصد کے براہ راست اور انتظامی اخراجات میں نمایاں کمی ہے۔
گروپ نے سٹاک ایکسچینج کی فائلنگ میں کہا کہ اس گروپ نے اپنے قرضوں کا ایک بڑا حصہ بھی حل کر لیا جس سے سالہا سال  مالیات کے اخراجات میں 42.1 فیصد کمی واقع ہوئی۔
بورڈ کے چیئرمین خلیفہ حسن الحمادی نے کہا کہ’ہم معاشی تبدیلیوں اور لچکدار پالیسی کو اپناتے ہوئے اپنے نقد بہاؤ کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی کورونا کی عالمی وبا کے اثرات کے موثر طور پر نمٹنے کے انتظام کو نوٹ کیا جس سے رئیل سٹیٹ کے شعبے کو آہستہ آہستہ اس کے اثرات سے نکلنے میں مدد ملی۔
متحدہ عرب امارات کے دوسرے ڈویلپرز نے بھی سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران مثبت اشارے دیکھے ہیں کیونکہ خریداروں نے ملک میں کورونا کی عالمی وبا کے بعد رئیل مارکیٹ پر اعتماد کیا ہے۔

شیئر: