Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولن منرو کے جارحانہ 90 رنز، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ کو شکست دے دی

محمد وسیم نے فاف ڈو پلیسی کو بولڈ کیا۔ (فوٹو: پی ایس ایل)
پاکستان سپر لیگ کے 18 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 134 رنز کا ہدف 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ 
اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور عثمان خواجہ نے کیا۔ کولن منرو نے 36 گیندوں پر ناقابل شکست 90 رنز سکور کیے۔ 
ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ عثمان خواجہ نے 39 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ 
قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے محمد موسیِ، حسن علی اور محمد وسیم نے دو، دو جب کہ عاکف جاوید اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فاف ڈو پلیسی اور عثمان خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صرف 23 رنز کے مجموعی سکور پر ڈوپلیسی پانچ رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ 
ان کے بعد عثمان خان بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور 14 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
آٹھویں اوور میں سرفراز احمد بھی اپنی ٹیم کو دھوکہ دے گئے اور محمد موسیٰ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
جیک ویتھیرالڈ 43 رنز بنانے کے بعد عاکف جاوید کا شکار بے جب کہ آندرے رسل محمد موسی کو دو چھکے لگانے اور ایک باؤنسر جھیلنے کے بعد انہی کی گیند پر محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

Caption

محمد نواز نے محض چار رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ محمد وسیم کے حوالے کی جب کہ اعظم خان 26 رنز بنانے کے بعد حسن علی کا شکار بنے۔
کوئٹہ کی اننگز کے آخری اوور میں خرم شہزاد اور جیک ولڈرمتھ تیزی سے رنز بنانے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔
میچ سے قبل اسلام آباد کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ’ٹرینڈ اور ہوا میں نمی کی وجہ سے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ آج فضا میں زیادہ نمی ہے اور پہلی اننگز میں گیند سوئنگ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اسے ہم پاور پلے میں کچھ وکٹیں حاصل کرنے میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔‘

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا نمبر ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر ہے۔ (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اچھی بولنگ اور فیلڈنگ کرنی ہوگی۔‘
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا نمبر ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر ہے۔
آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو، عثمان خواجہ، شاداب خان (کپتان)، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، محمد موسیٰ، روحیل نذیر، حسن علی، عاکف جاوید۔ محمد وسیم۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: فاف ڈو پلیسی، عثمان خان، جیک ویتھرالڈ، سرفراز احمد (کپتان)، اعظم خان، آندرے رسل، محمد نواز، جیک والڈرمتھ، محمد حسنین، خرم شہزاد، زاہد محمود۔

شیئر: