Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹھارواں سبق عربی سیکھنے کیلئے آسان اسباق پر مشتمل سلسلہ اردو داں طبقے کیلئے معاون ثابت ہوگا

 

آج کے سبق میں ذرا مختلف قسم کے جملوں کی مشق کرانا چاہتے ہیں ۔ جملے کے تمام الفاظ کو غور سے دیکھئے اور اعراب یعنی لفظ کے آخری حرف کی حرکت پر زیادہ توجہ دیجئے۔

أین خالدٌ ؟ خالد کہاں ہے ؟ ہُوَفی الغُرفَۃِ وہ کمرے میں ہے۔ ابھی آپ نے دو نئے الفاظ سنے ایک أین (کہاں) اور دوسرا ھُوَ(وہ) أین ’’اسم مکان‘‘ ہے جو کسی جگہ کے بارے میں بطور سوالیہ لفظ کے استعمال ہورہا ہے اور ھو ضمیر مذکر غائب ہے ۔ ضمیر وہ مختصر لفظ ہے جو کسی اسم ظاہر کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔ سوال میں خالد اسم ظاہر استعمال ہوا تھا، اس لئے جواب میں خالد دوبارہ استعمال کرنے کے بجائے اس کی جگہ ھو استعمال کیاگیا کیونکہ کلام میں اسم ظاہر کا بار بار استعمال معیوب تصور کیا جاتا ہے۔ أین علیٌ؟ علی کہاں ہے؟ ھُو فی الحَمَّامِ وہ باتھ روم میں ہے/ حمام میں ہے أین الکِتَابُ ؟ کتاب کہاں ہے؟ ھُوا فی المَکْتَب، وہ میز پر ہے۔ أین آمنۃُ ؟ آمنہ کہاں ہے؟ ھِیَ فی المَطْبَخِ ، وہ باورچی خانے میں ہے۔ ھی جو آپ نے ابھی سنا ، ضمیر مؤنث غائب ہے ، جو کسی اسم ظاہر کی جگہ استعمال ہوتی ہے ، آمنہ چونکہ عورت کا نام ہے اس لئے اس کی جگہ لفظ ھی استعمال کیا گیا ہے ۔ لیکن اردو میں ھو اور ہِیَ دونوں کا ترجمہ ’’وہ‘‘ ہے ۔ أین السَاعَۃُ ؟ گھڑی کہاں ہے ؟ ھِیَ عَلی السَرِیرِ ، وہ چارپائی پر ہے أین نَبِیلٌ ؟ نبیل کہاں ہے؟ ھُو فی المَسْجِدِ ، وہ مسجد میں ہے أ یَاسِرٌ فی المَطْبَخِ ؟ کیا یاسر باورچی خانہ میں ہے؟ لا ھُو فی غرفَۃِ المطَالِعَۃِ نہیں ، وہ مطالعہ کے کمرے میں ہے۔ أ آمِنَۃُ فی الغُرفَۃِ ؟ کیا آمنہ کمرے میں ہے؟ لا، ھی فی المَطْبَخِ نہیں وہ باورچی خانے میں ہے۔ أین حَقِبیۃُ عَمَارٍ؟ عمار کا بیگ کہاں ہے؟ ھی تحت المَکتبِ ، وہ میز کے نیچے ہے۔ أین دفترُ یاسرٍ؟ یاسر کی کاپی کہاں ہے؟ ھُو علیٰ مکتبِ المدرسِ، وہ مدرس کی میز پر ہے ۔ أھٰذا کِتابُ علیٍ ؟ کیا یہ علی کی کتاب ہے؟ لا ھٰذا کتابُ حامدٍ نہیں یہ حامد کی کتاب ہے۔ آج کے درس میں آپ نے دو حروف بھی پڑھے ہیں فِیْ اور عَلیٰ ’’فی‘‘ کے معنی ہے ’’میں‘‘ ، جیسے فی البیتِ گھر میں ، فی الغرفۃِ کمرے میں، اور ’’عَلیٰ‘‘ کے معنی ہیں ’’پر‘‘ جیسے عَلی المکتبِ میز پر، اسی طرح ایک ’’ظرف مکان‘‘ بھی استعمال ہوا ہے ’’تحت‘‘ جس کے معنی ہیں نیچے اب یہ جملے لکھئے اور سمجھئے : الطالبُ فی الجامعۃِ طالب علم یونیورسٹی میں ہے ۔ الرَجُلُ فی المَسْجِدِ آدمی مسجد میں ہے ۔ أین التَاجِرُ تاجر کہاں ہے ؟ ھُو فی الدُکانِ وہ دکان میں ہے۔ القلمُ علی الکتابِ قلم کتاب پر ہے۔ أین زینبُ؟ زینب کہاں ہے؟ ھِیَ فی المدرسۃِ وہ اسکول میں ہے۔ أینَ الوَرَقُ؟ کاغذ کہاں ہے؟ ھُو علی المَکْتَبِ وہ میز پر ہے۔ أین المُدَرِسُ مدرس یا ٹیچر کہاں ہے ؟ ھُو فی الفصْلِ وہ کلاس روم میں ہے، أین یَاسِرٌ یاسر کہاں ہے ؟ ھُو فی المِرحاضِ وہ بیت الخلاء یا ٹوائلٹ میں ہے۔

اب ہم چند الفاظ لکھ رہے ہیں ان سے ترکیب اضافی بنائیے، جیسے کتابُ حامدٍ حامد کی کتاب، قلمٌ محمدٌ بیتٌ عَباسٌ، غرفۃٌ علیٌ، دفترٌ سعیدٌ، مِنْدیلٌ ،یاسرٌ، قمیصٌ عمارٌ، سَریرٌ خالدٌ، یاد رکھئے مضاف پر تنوین نہیں آتی اور مضاف الیہ پر ہمیشہ کسرہ یعنی زیر آتا ہے، اگر وہ الف لام کے بغیر ہو تو دو کسرہ یعنی دو زیر آئیں گے جبکہ آپ نے مثال میں دیکھا ہے کِتابُ حامدٍ اور اگر الف لام ہو تو ایک کسرہ جیسے مکتبُ المُدَرسِ۔ مفتاحُ البیتِ ، دکانٌ ، التاجرُ، بیتٌ ، المھندسُ، اسمٌ الوَلدُ ،کتابُ اللہِ ، بنتٌ الطبیبُ، مفتاحٌ السیارۃُ۔

آج کے سبق میں اس پر اکتفاء کرتے ہیں۔

******

شیئر: