Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری نوجوانوں کو باکسنگ کی ٹریننگ دینے والی پہلی عرب خاتون

باکسنگ کی ٹریننگ کا سلسلہ دو برس قبل شروع کیا (فوٹو العربیہ)
مصر کے شہر بنی سویب کے ٹریننگ سینٹر میں 36 سالہ خاتون صباح عبدالحلیم صقر مصری نوجوانوں کو باکسنگ  کی ٹریننگ دے رہی ہیں۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق قاہرہ جیسے عالمی شہر میں کوئی خاتون مردوں کو باکسنگ کی ٹریننگ دے تو اس پر کسی کو حیرت نہیں ہوگی لیکن بنی سویب جیسے دور دراز علاقے میں کسی خاتون کا نوجوانوں کو باکسنگ کی ٹریننگ دینا حیرت کی بات ہے۔

باکسنگ کے مقابلوں میں دس میڈل جیت چکی ہیں( فوٹو العربیہ)

بنی سویب قاہرہ سے 100 کلو میٹر جنوب میں واقع ہے یہ زرعی علاقہ ہے جہاں خواتین کا کردار مقامی روایات کے مطابق بے حد محدود ہے۔
صباح عبدالحلیم صقر نے باکسنگ کا ٹرینر بننے کے حوالے سے بتایا کہ ’دراصل حادثاتی طور پر میری ملاقات ایک ٹرینر سے ہوئی جس نے باکسنگ کی ٹریننگ دی اور اس طرح باکسر بن گئی‘۔
انہوں بتایا کہ’ باکسنگ کی ٹریننگ کا سلسلہ دو برس قبل شروع کیا ہے اس سے قبل  باکسنگ کے مقابلوں میں دس میڈل جیت چکی ہوں‘۔

 18 سے 30 برس کے نوجوانوں کو باکسنگ کی ٹریننگ دے رہی ہیں( فوٹو العربیہ)

مصری خاتون ٹرینر کا کہنا ہے کہ  ایک بیٹے کی ماں ہوں اور 18 سے 30 برس کے  نوجوانوں کو باکسنگ کی ٹریننگ دے رہی ہوں۔
صباح عبدالحلیم صقر نے مزید کہا کہ میرا تعلق مصر کے معروف روایتی علاقے الصعید (اپر ایجپٹ) سے ہے۔ یہاں کے لوگ بڑے قدامت پسند ہیں۔ شروع میں انہیں یہ بات بہت بری لگی تھی کہ ایک خاتون باکسنگ کی ٹریننگ دے رہی ہے تاہم اب وہ اس کے عادی ہوچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چونکہ میں سنجیدگی سے اپنا کام کرتی ہوں اس وجہ سے سب لوگ میری عزت بھی کرتے ہیں اور مجھ پر بھروسہ بھی کرتے ہیں۔ 

شیئر: