Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہاز سے چھلانگ لگانے سے پہلے ہی گرنے سے دو سکائی ڈائیورز ہلاک

آسڑیلیائی سیفٹی بیورو اور پولیس کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
آسڑیلیا میں سکائی ڈائیونگ کے انسٹرکٹر اور ان کے ایک ساتھی جہاز سے چھلانگ لگانے سے پہلے ہی زمین پر گر کر ہلاک ہو گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سڈنی سے دو گھنٹے کے فاصلے پر یہ واقعہ گولبرن کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب دوران پرواز ہوائی جہاز کو کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
اس حادثے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ ’دو پیرا شوٹرز طیارے سے رن وے کے قریب گرے اور وہ یقیناً بچ نہیں سکتے تھے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ بہت افسوس ناک بات ہے کہ ماہر سکائی ڈائیور اور ان کے ساتھی کو زندگی سے ہاتھ دھونا پڑا۔ ہمارا دل لواحقین کے ساتھ ہے۔‘
آسڑیلیا کے سیفٹی بیورو اور پولیس کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

شیئر: