Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو پی سی آر کے بغیر مصر کے سفر کی اجازت

ویکسین کی دوسری خوراک لیے 14 دن گزر چکے ہوں (فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ کووڈ 19 ویکسین کے سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو پی سی آر طلب کیے بغیر مصر کے سفر کی اجازت ہوگی۔
ویکسین سرٹیفکیٹ کے ریکارڈ پر یہ بات شامل ہونا ضروری ہے کہ فائزر یا ایسٹرازینکا یا موڈرنا یا سائنو فارم یا سپورٹنک ویکسینوں میں سے کسی ایک ویکسین کی دوسری خوراک لیے 14 دن گزر چکے ہوں یا جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی ایک خوراک 14 دن قبل لی ہو۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیاحتی پروگراموں اور ریزرویشنوں کے ماہر محمد انصاری نے کہا کہ مصر جانے والوں کو دونوں ویکسین لینے کے باوجود اپنی صحت و سلامتی کے بارے میں اطمینان حاصل کرنا ہوگا۔  
انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ بعض ممالک کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لینے والوں سے پی سی آر طلب نہیں کرتے تاہم کسی بھی ملک کے سفر سے قبل  مسافر اپنی صحت کے حوالے سے اطمینان حاصل کرلیں کہ وہ کسی متعدی یا خطرناک مرض میں مبتلا نہیں ہیں۔ 
یاد رہے کہ ایجپٹ ایئر نے جولائی میں اعلان کردیا تھا کہ ایسے مسافروں سے پی سی آر سرٹیفکیٹ طلب نہیں کیا جائے گا جوکورونا ویکسین سرٹیفکیٹ ہولڈر ہوں گے اور یہ سرٹیفکیٹ اس ملک میں منظور شدہ ہونے ضروری ہیں جس سے وہ سفر کررہا ہو۔ کیو آر کوڈ ہونا ضروری ہے۔ 

شیئر: