Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینگلور کے جرائم پر دستاویزی فلم انڈیا ’ڈیٹیکٹوز‘ کا ٹریلر نیٹ فلیکس پر جاری

دستاویزی فلم 22 ستمبر کو نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوگی۔ فوٹو نیٹ فلیکس
انڈیا کے شہر بینگلور میں ایسے پیچیدہ اور چونکا دینے والے جرائم پیش آتے رہے ہیں کہ ان پر ’کرائم سٹوریز، انڈیا ڈیٹیکٹوز‘ کے نام سے دستاویزی فلم سیریز بنائی گئی ہے۔
یہ فلم 22 ستمبر کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی جبکہ اس کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
فلم کے ٹریلر سے واضح ہے کہ فلم میں جرائم پیشہ افراد کی نفسیات اور مجرمانہ تحقیقات کے دوران اپنائے گئے انڈین پولیس کے طریقہ کار کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
اس فلم میں چار اہم مجرمانہ تحقیقات کے دوران پیش آنے والے چیلنجز اور پیچیدگیوں کو دکھایا گیا ہے۔
فلم ’کرائم سٹوریز، انڈیا ڈیٹیکٹوز‘ مننوو فلمز نے پروڈیوس کی ہے جس میں مختلف کرداروں کے ذریعے چار کہانیاں بیان کی گئی ہیں۔
فلم میں پولیس اہلکاروں کے جذبات کی بھی عکاسی کی گئی ہے جو ایسے پیچیدہ جرائم کی تحقیقات کے دوران ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں اور ان کی اپنی ذاتی زندگی اور شخصیت کیسے متاثر ہوتی ہے۔

شیئر: