Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے متعلق اعلی سطح کا ورچول اجلاس

ورچول اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ نے شرکت کی (فوٹو، اایس پی اے )
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سیشن کے موقع پر سوڈان سے متعلق  اعلی سطح کا ورچول اجلاس منعقد ہوا-  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان  نے اجلاس میں شرکت کی- 
اس موقع پر نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی بھی موجود تھے- 
سوڈان میں ہونے والی بغاوت کے تناظر میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سوڈان کے حالات حاضرہ سے دلچسپی لی جارہی ہے-
امریکہ  نے بغاوت کی کوشش کی مذمت کی جبکہ سعودی عرب نے سوڈان کی حکومت اور عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا- 

شیئر: