Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دس ٹریفک خلاف ورزیاں ہیں جن کا جرمانہ دو ہزار ریال تک

کم از کم جرمانہ ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ دو ہزار ریال ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ دس ٹریفک خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن کا جرمانہ ایک ہزار سے دو ہزار ریال تک ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ دس خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن پر کم از کم جرمانہ ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ دو ہزار ریال ہے ۔
 ان خلاف و ورزیوں کے حوالے سے کہا کہا ان میں ممنوعہ اوقات میں ٹرکوں اور ہیوی وہیکلز کی شہروں میں آمد ورفت۔ ڈرائیونگ لائسنس سے مطابقت نہ رکھنے والی گاڑی چلانا۔ 
وہیکل رجسٹریشن کے تحت مقررہ حد سے زیادہ سواریاں بٹھانا۔ ڈرائیور یا گاڑی سے متعلقہ دستاویزات طلب کرنے پر نہ دکھانا۔ 
فرنٹ نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑی چلانا۔ دھندلے حروف اور نمبروں والی نمبر پلیٹ کے ساتھ گاڑی چلانا۔ 
موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ نہ استعمال کرنا۔ گاڑی کے استعمال کے دائرے میں ترمیم کی کارروائی نہ کرانا۔ 
ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے بغیر یا ڈرائیونگ لائسنس ضبط ہونے کی صورت میں گاڑی چلانا۔ 
گاڑی کے ڈھانچے یا باڈی میں کوئی بھی ایسی ترمیم جس سے اس کے نقوش تبدیل ہورہے ہوں یا اس کی اصل سیٹنگ بدل جائے۔ 

شیئر: