Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 23 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں: وزارت داخلہ

ریاض ریحن میں سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں- (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس او پیز کی 23 ہزار 185 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
عاجل اور اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے اتوار کو بیان میں بتایا کہ ایس او پیز کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مملکت کے پانچ ریجنوں میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان میں ریاض ریجن سرفہرست رہا جہاں 8 ہزار 914 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
الشرقیہ ریجن خلاف ورزیوں کے حوالے سے دوسرے نمبر پر رہا جہاں 4 ہزار 2 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ مکہ مکرمہ ریجن میں 2 ہزار 202، قصیم ریجن ایک ہزار 806  جبکہ مدینہ منورہ ایک ہزار 775 خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ الجوف ریجن میں ایک ہزار 285، حائل ریجن میں 972، حدود شمالیہ ریجن میں 594، عسیر ریجن میں 411، باحہ ریجن میں 393، جازان ریجن میں 391، تبوک ریجن میں 351 اور نجران ریجن میں  89 خلاف ورزیاں ریکارڈ پرآئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو پھر کہا ہے کہ وہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی جاری رکھیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: