Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان کے خوبصورت نظارے دکھانے کیلئے نئی ٹرین

ٹوکیو .... فراری کار ڈیزائن کرنے والے نے اب ایک ٹرین ڈیزائن کی ہے اور اسکا اندرونی حصہ تبدیل کرکے رکھ دیا۔ جاپان میں آئندہ مئی میں شیکی شیما نامی ٹرین شروع ہونے والی ہے جو انتہائی لگژری ٹرین کہلائے گی۔ مشرقی جاپان میں سب سے پہلے اسکا تجربہ کیا جارہا ہے۔ ٹرین میں 2منزلہ کمرے بنے ہوئے ہیں اورباہر کا منظر دیکھنے کیلئے اسٹیل کی باڈی کے بجائے بڑے بڑے شیشے لگائے گئے ہیں۔ سلیپر ٹرین میں 10بوگیاں لگائی گئی ہیں جس میں ایک ڈائننگ کار، لاﺅنج اور 34مہمانوں کیلئے17سویٹس بھی ہیں۔اگرچہ ملک میں زیادہ تر لوگ بلٹ ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں لیکن یہ ٹرین خاص طور پر جاپان کے خوبصورت نظارے سیاحوں کو دکھانے کیلئے تیار کی گئی ہے۔بتایا جاتاہے کہ اسے ڈیزائن کرنے والا آٹو موبائل میں ماہر ہے جس نے فراری ، پورشے اورمسرتی ماڈل کی کاروں کے ڈیزائن تیار کئے ہیں۔ ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی نے اس ٹرین کو اندر اور باہر سے انتہائی خوبصورتی سے تیار کروایا ہے۔

شیئر: