Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غذائی اشیا، میڈیسن اور کاسمیٹکس میں 459 خلاف ورزیاں، لاکھوں ریال کے جرمانے

جرمانوں کے ساتھ لائسنس معطل کیے گئے ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ پچھلے ماہ ستمبر میں ادارے نے 459 خلاف ورزیاں پکڑی ہیں، جرمانوں کے ساتھ لائسنس معطل کیے گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ایف ڈی اے کے مطابق 288 خلاف ورزیاں مختلف غذائی اشیا کے اداروں میں پکڑی گئی ہیں جہاں غذائی اشیا کے قانون کی خلاف ورزیاں کی جارہی تھیں۔ اس حوالے سے دس لاکھ  ریال تک کے جرمانے کیے گئے جبکہ 180 دن یا ایک سال سے زیادہ تک کے لیے لائسنس معطل کیے گئے۔
سعودی ایف ڈی اے نے دوا سازی اور فارمیسیوں کے حوالے سے 100 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ جہاں میڈیسن کے گودام میں الیکٹرانک ٹریکنگ سسٹم کی عدم موجودگی یا غیر معیاری طریقے سے دواوں ذخیرہ کرنا شامل ہے۔ اس خلاف ورزی پر 50 لاکھ ریال جرمانہ اور 180 دن کے لیے تجارتی لائسنس منسوخ کرنا شامل ہے۔
سعودی ایف ڈی اے نے بتایا کہ میک اپ کے سامان کے حوالے سے 60 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں جس میں کاسمیٹکس پراڈکٹ کے قانون، اشتہار اور اس کی تشہیر کے حوالے سے خلاف ورزیاں شامل ہیں جبکہ اس حوالے سے اشتہارات کے ریگولیشن کی جو شرائط مقرر ہیں اس پرعمل نہیں کیا جارہا تھا۔ اس خلاف ورزی پر 50 لاکھ ریال کا جرمانہ مقرر ہے۔
سعودی ایف ڈی اے نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ 11 مختلف ویٹرنری خلاف ورزیاں تھیں جس پرمختلف جرمانے اور سزائیں ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: