Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تناﺅ اور ڈپریشن مٹاپے کا سبب

لندن..... یونیورسٹی کالج لندن کے شعبہ عوامی صحت ماہرین کاکہناہے کہ تناﺅ اور ڈپریشن کی وجہ سے اسٹریس ہارمون اور کارٹیسول ہارمون کی خلاف معمول تحریک لوگوں کو سست بنا کر بیٹھنے پر مجبور کردیتا ہے اور”خوش خوراکی“ کی جانب لے جاتا ہے جس سے جسم میں چکنائیوں اور خون میں شکر کی مقدار بڑھ سکتی ہے ۔ جدید تحقیق سے مسلسل ذہنی تناﺅ اور وزن بڑھنے کے درمیان تعلق دریافت ہوا ہے ،جن افراد میں ”ذہنی تناﺅ“ پیدا کرنے والا ہارمون کارٹیسول مقدار میں زیادہ ہوتا ہے اور اگر ایک طویل عرصے تک یہ کیفیت برقرار رہے تو اس سے بدن کے باڈی ماس انڈیکس میں اضافہ ہوسکتا ہے، یعنی جن میں اسٹریس ہارمون زیادہ ہوگا ان کی کمر بڑھی ہوئی اور جن میں کم ہوگا ان کی کمر قدرے کم ہوسکتی ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ انسان ذہنی تناﺅ کی صورت میں کارٹیسول ہارمون خارج کرتے ہیں جو انسانی جسم میں بنیادی تبدیلیاں لاکر موٹاپے کو بڑھاتا ہے۔ 

شیئر: