Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رینٹ اے کار ایجنسیوں پر یکم دسمبر سے الیکٹرانک ایگریمنٹ کی پابندی

’تاجیر‘ سروس کے ذریعے گاڑیاں کرائے پر حاصل  کی جا سکیں گی۔ (فائل فوٹو: ان سپلیش)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے رینٹ اے کار ایجنسیوں سے کہا ہے کہ یکم دسمبر سے یکساں الیکٹرک ایگریمنٹ کی پابندی کی جائے۔
عکاظ اخبار کے مطابق ایجنسیوں سے ’نقل‘ ای گیٹ کی ’تاجیر‘ سروس کے ذریعے گاڑیاں کرائے پر حاصل  کی جا سکیں گی۔
مملکت کے مختلف علاقوں میں ’ب‘ زمرے میں شامل تمام رینٹ اے کار ایجنسیوں کے لیے ضروری ہے کہ یکم دسمبر 2021 سے یکساں الیکٹرانک ایگریمنٹ پر عمل کریں۔
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ’د‘ اور ’ج‘ زمروں میں شامل رینٹ اے کار ایجنسیاں پہلے اور دوسرے مرحلے میں مقررہ ضوابط کی پابندی کریں۔ اتھارٹی زمرہ ’الف‘ میں شامل ایجنسیوں کے لیے چوتھے مرحلے کے آغاز کا اعلان بعد میں کرے گی۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یکساں ای ایگریمنٹ کی متعدد خوبیاں ہیں۔ ایک خوبی یہ ہے کہ یہ تمام قانونی دفعات اور تقاضوں کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔
دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ اس کی بدولت گاڑی کرایے پر لینے اور دینے والے دونوں فریقوں کے حقوق کے تحفظ میں مدد ملے گی۔ تیسرا فائدہ یہ ہوگا کہ فریقین میں کسی بھی وجہ سے اختلاف پیدا ہوگا تو اس کا تصفیہ آسانی سے ہوسکے گا جبکہ تنازعات کا دائرہ خود بخود محدود ہوجائے گا۔ 
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 630 رینٹ اے کار ایجنسیاں ’ب‘ زمرے میں شامل ہیں۔ یہ سب یکساں ای ایگریمنٹ پر عمل درآمد کی پابند بنائی جائیں گی۔ اتھارٹی نے لائسنس ہولڈرایجنسیوں سے کہا ہے کہ وہ تاجیر سروس سے فائدہ اٹھائیں۔ 

شیئر: