Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیٹرز اور خلیجی شہریوں کے لیے توکلنا میں نئی سہولت کیا؟

توکلنا ایپ کو حال ہی میں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے( فوٹو سبق)
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) نے  خلیجی ممالک کے شہریوں اور وزیٹرز کے لیے حج و عمرہ کے اجازت ناموں کی سہولت توکلنا ایپ میں شامل کی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق توکلنا ایپ کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، اس کے تحت مسجد الحرام آنے جانے کی سہولت کا اضافہ بھی کردیا گیا ۔ ایپ میں ایک نئی سہولت شامل کی گی ہے جس کے ذریعے  مسجد الحرام براہ راست آنے جانے کے لیے بس کے ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔ 
سدایا کا کہنا ہے کہ توکلنا ایپ اپ ڈیٹ ہونے کے بعد سجل تجاری کا ریکارڈ بھی دریافت کیا جاسکے گا اور سرکاری ملازمین کے ورکنگ آئی ڈی بھی توکلنا ایپ میں مہیا ہوں گے۔ 

شیئر: