Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

910 ہیروں کا طلائی انڈہ

  لندن ..... ویب سائٹ پر ہیرے جواہرات اور زیورات فروخت کرنے والی ایک مقامی کمپنی نے اس دور کے مقبول عام سفید سونے یا وائٹ گولڈ کی مدد سے ایک بیضہ طلائی تیار کیا ہے۔ خاص موقع کیلئے تیار کردہ یہ انڈہ 910 ہیروں اور ہیروں کے ٹکڑوں سے بیحد خوبصورتی سے تیار کیا گیا ہے اور طلا کاری کے فن کا شاہکار کہلانے کا حق رکھتا ہے۔ چمکتے دمکتے ہیروں اور انکے ٹکڑوں کو ”گولڈ ڈائمنڈ میموریز ایگ“ کا نام دیا گیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اس کی تیاری میں جو سونا استعمال ہوا ہے وہ 18قیراط کا ہے۔ اس شاہکار قسم کے انڈے کی قیمت2لاکھ15ہزار پونڈ بتائی جارہی ہے جبکہ بازار پر نظر رکھنے والوں کاکہناہے کہ برطانیہ میں آج بھی ایک اوسط قسم کا مکان تقریباً 2لاکھ 19ہزار پونڈ میں باآسانی مل جاتا ہے۔ اسے تیار کرنے والوں کا کہناہے کہ اسے جس موقع کیلئے تیار کیا گیا وہ خاص ہے اور اس لئے امید ہے کہ اس کے لئے اسکے گاہکوں کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔

شیئر: