Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کا حوثیوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن

آپریشن میں 80 حوثی دہشتگرد مارے گئے (فوٹو، ٹوئٹر)
یمن میں حوثی دہشتگردوں کے خلاف عرب اتحاد کا آپریشن جاری ہےـ اتحادی فورسز نے مارب اور الجوف ریجن میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 ٹارگٹڈ آپریشن کیے۔
سبق نیوز کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کےلیے قائم عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ایران نواز حوثی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
عسکری آپریشن میں عرب اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی 11 عسکری گاڑیاں تباہ کی جبکہ آپریشن میں 80 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
عرب اتحادی فورسز کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں کی دہشتگردانہ کارروائیوں سے یمنی عوام کی زندگیاں خطرے میں ہیں جبکہ حوثیوں کی جانب سے مسلسل سعودی عرب کی سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔
واضح رہے عرب اتحادی فورسز کی جانب سے جمعہ کی شب بھی مارب اور الجوف ریجن میں ٹارگٹڈْ آپریشن کرتے ہوئے حوثیوں کے ڈرون لانچنگ پیڈ کو بھی تباہ کیا گیا تھا جہاں سے وہ سعودی عرب پر دھماکہ خیزڈرونز کے ذریعے حملے کرتے تھےـ

شیئر: