Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  مارب میں حوثیوں کے خلاف عرب اتحاد کا آپریشن جاری، 45 ہلاک

آپریشن میں عسکری مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحاد برائے بیمن نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مارب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر9حملے کیے گئے ۔  
اخبار 24 کے مطابق عرب اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے دوران حوثیوں کی6عسکری گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا جبکہ 45 سے زیادہ حوثی دہشتگرد   ہلاک ہوئے۔  
عرب اتحاد نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ صنعا اور صعدہ میں حوثیوں کے عسکری ٹھکانوں پر کامیاب فضائی حملے کیے گئے ۔
عسکری آپریشن میں  نشانہ ایسے مقامات کو بنایا گیا جہاں قانوناً حملہ کیا جا سکتا ہے ۔ حملوں کے دوران صعدہ میں ڈرونز اور بیلسٹک میزائل اسمبل کرنے والے ورکشاپ تباہ کر دیے گئے جبکہ مشرقی صنعا میں دو زیر تعمیر ایسے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جنہیں عسکری مقاصد کےلیے گودام کے طور پر استعمال کیا جانے والا تھا۔  

شیئر: